میاؤں! سکریچ کیمپ 2025 کا وقت آنے والا ہے، اور آپ کو اِس خاص موقعے کی دعوت ملی ہے! اِس سال، سکریچ کیمپ کا موضوع "جیسا دکھتا ہے، ویسا ہے نہیں!" ہے، اور یہ 28 جولائی بروز پیر کو شروع ہوگا، 3 ہفتوں کے لیے یہ چلے گا اور ہر ہفتے ایک خاص موضوع کے اوپر پراجیکٹ بنانے کا موقع ملے گا۔ یہ مفت ہے اور کوئی بھی کیمپ سٹوڈیوز میں پارٹیسپیٹ کر کے جوائن کر سکتا ہے۔ اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQ) Q: میں کیمپ میں کیسے حصہ لے سکتا ہوں؟ A: آپ سکریچ کیمپ سٹوڈیوز کے لیے پروجیکٹس بنا کر حصہ لے سکتے ہیں! کیمپ کے ہر ہفتے، ہوم پیج پر ایک نیا سکریچ کیمپ سٹوڈیو ہوگا۔ آپ کیمپ سٹوڈیوز میں اور دوسرے لوگوں کے پروجیکٹس پر کمنٹس بھی کر سکتے ہیں! Q: کیا میں ابھی سے حصہ لینا شروع کر سکتا ہوں؟ A: جی ہاں! اس پروجیکٹ کو ریمکس کریں اور اپنے آپ کو سکریچ کیمپ کے لیے تیار ہوتے ہوئے شامل کریں اور یہ خبر پھیلانے میں مدد کریں کہ کیمپ بس آنے ہی والا ہے! جب یہ پورا ہو جائے، آپ ہمارے کیمپ ہیڈکوارٹرز سٹوڈیو میں ڈال سکتے ہیں: https://scratch.mit.edu/projects/1195901436/ یاد رکھیے! کیمپ 28 جولائی، بروز پیر شروع ہوگا۔ وہاں ملاقات ہوگی! میاؤں!
if scratch.mit.edu allows me then i will translate all of scratch to urdu. please allow me.